بشریٰ بی بی کی رہائی، رانا ثنااللہ نے خواجہ آصف کے دعوؤں کی تردید کردی

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی درست فیصلہ ہے، ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں کہ یہ کسی ڈیل کا نتیجہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، یہ سارا عمل قانون کے مطابق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈیرے پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، خواجہ آصف

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا غائب ہونا اور پھر بشریٰ بی بی کا ضمانت پر رہا ہوکر پشاور جانا اتنا سادہ معاملہ نہیں، یہ سب ڈیل کے اشارے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ یہ بڑی بدقسمتی ہوگی کہ ٹرمپ کے حکم سے عمران خان کی رہائی ہو، اگر ٹرمپ کے حکم سے ہی انہوں نے رہائی لینی ہے تو اس سے بہتر جیل میں رہنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، میرا نہیں خیال کہ امریکا میں نومبر کے نتائج پاکستان پر اثرانداز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی رہائی بھی جلد ہونے والی ہے‘

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ڈونلڈ لو والی بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ ان کے حکم پر عمران خان کی حکومت گرائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp