عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی وپر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ہدایت کار بدر محمود نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار ادا کرنے کے لیے عتیقہ اوڈھو کو پیشکش کی لیکن انہوں نے اسے ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ عتیقہ اوڈھو اس وقت بہت مصروف تھیں، شاید اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا۔

تاہم ہدایت کار کی بات کو کاٹتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے مصروفیت کی بنا پر نہیں بلکہ کم عمر ہونے کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کو مسترد کیا تھا۔

فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے سے انکار کی بات پر عتیقہ اوڈھو کوسوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ وہ متعدد ڈراموں میں ماں کا کردار ادا کر چکی ہیں تو فہد مصطفیٰ کی ماں کا کردار کیوں نہیں کر سکتی تھیں؟

مزید پڑھیں:’پھر کچھ ہو جائے ایسا‘، فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو کیا پیغام دیا؟

واضح رہے ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار سینیئر اداکار بشریٰ انصاری نے کیا ہے، جبکہ جاوید شیخ نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر، عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔  ڈرامے کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘