’پھر کچھ ہو جائے ایسا‘، فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو کیا پیغام دیا؟

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے اپنی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ایک گانے کا کلپ ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ماہرہ خان سے پوچھا ہے کہ کیا ’پھر ہو جائے کچھ ایسا‘، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ وہ کوئی نئی فلم یا ڈراما بنانا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ ایک اور پروجیکٹ کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ ماہرہ خان کے ساتھ ساتھی اداکار کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے یہ اس فلم کا کلپ ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان سے پوچھا کہ ’پھر کچھ ہوجائے ایسا‘ (کیا ہمیں دوبارہ ایسا ہی کچھ کرنا چاہیے؟)۔ جس پر ماہرہ خان نے دلچسپ جواب بھی دیا ہے۔

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، اس فلم میں فہد مصطفیٰ نے گلاب نامی پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ماہرہ خان نے جانوروں کو بچانے والی لڑکی ’جیا ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

ماہرہ خان نے فہد کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈرامے میں گانا؟ فلم میں ڈراما؟ دونوں آپ کو مِس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ملک کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہیں اپنی بھارتی بلاک بسٹر فلم ‘رئیس’ کی وجہ سے سرحد پار بھی شہرت ملی ہے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بطور اداکارہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

جہاں تک فہد مصطفیٰ کی بات ہے تو شوبز انڈسٹری میں انہیں بیک وقت ایک اداکار، پروڈیوسر اور ایک آئیکون ہوسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم