خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈرامہ کرنے سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے کیا جواب دیا؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ وہ اسکرپٹ پڑھے بغیر ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

حال ہی میں نادیہ خان نے تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن میں ہاں یا نہیں کے آپشن کا انتخاب کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ٹرولز کے لیے بری خبر، خلیل الرحمان قمر کا نیا انٹرویو سامنے آگیا

میزبان نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ خلیل ارحمن قمر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں یا نہیں جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکرپٹ پر منحصر ہے، اگر اسکرپٹ اچھا نہ ہوا، جس میں عورت کے کردار کو برا دکھایا گیا ہو تو وہ ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے بھی کہا تھا کہ وہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔

خلیل الرحمان قمر ایک مشہور پاکستانی مصنف اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامے اور فلمیں لکھی ہیں جن میں منجلی، صدقے تمہارے، بنٹی آئی لو یو، میرے پاس تم ہو، پیارے افضل، جنٹلمین، زمین بازار، لال عشق، پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ جولائی کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکطرفہ محبت کرنے والوں کے بارے میں خلیل الرحمن قمر کیا کہتے ہیں؟

خلیل الرحمان قمر نے 15 جولائی کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور اغوا کی واردات کی ایف آئی آر 21 جولائی کو لاہور کے تھانہ سندر میں درج کروائی، جس کے مطابق ایک خاتون نے انہیں ڈراما پروڈیوس کرنے کی پیشکش کے بہانے بلایا لیکن وہاں پر مسلح افراد نے ان سے رقم ہتھیانے کے علاوہ اغوا کیا اور فون سے ڈیٹا بھی کاپی کر لیا۔

ایف آئی آر میں خلیل الرحمان نے بتایا کہ ’15 جولائی کو رات 12 بجے انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی، کال کرنے والی خاتون نے اپنا نام آمنہ عروج بتایا اور کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں، انگلینڈ سے آئی ہوں اور آُپ کے ساتھ ڈراما بنانا چاہتی ہوں جس کے بعد خاتون نے مجھے بحریہ ٹاؤن کی لوکیشن بھیج دی اور میں چار بج کر 40 منٹ پر وہاں پہنچ گیا۔‘

خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’ملزمان نے مجھ سے زبردستی میرے فون کا پاس ورڈ لیا اور میرے فون کا ڈیٹا اپنے فون پر ٹرانسفر کر لیا اور مجھے بری طرح زدوکوب کیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی دوران ایک ملزم ان کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر اٹھا اور گن پوائنٹ پر اس کا پاس ورڈ پوچھا اور اے ٹی ایم مشین سے دو لاکھ 67 ہزار روپے نکلوا کر کہا کہ انہیں مار دینے کا حکم ہے اور ان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ