یکطرفہ محبت کرنے والوں کے بارے میں خلیل الرحمن قمر کیا کہتے ہیں؟

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کئی رومانوی ڈرامے تحریر کرچکے ہیں۔ وہ محبت اور عشق میں لپٹے جذبات کو جاندار ڈائیلاگز کی شکل دینے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے فلسفہ محبت کو بیان کرتے ہوئے یکطرفہ محبت کرنے والوں کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔

ان کا کہنا تھا، میرے خون سے لکھوا لیجیے، یکطرفہ محبت کرنے والے بہت ہی نالائق لوگ ہوتے ہیں، وہ زندگی سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں، ذمہ داریوں سے بھاگنا چاہتے ہیں اور ماں باپ کی انویسٹمنٹ ڈبونا چاہتے ہیں۔‘

’یہ وہ روزہ ہے جس کی افطاری نہیں ہوتی‘

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی مائیں ان کے بارے میں کہتی ہیں، ’بڑا لائق تھا لیکن اسے محبت ہوگئی تھی۔‘

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ محبت ایک طاقت ہے، اگر آپ محبت سے طاقت حاصل کرنے کے بجائے دیوداس بنتے ہیں تو آپ دراصل ایک نالائق آدمی ہیں۔

انہوں نے بتایا، ’اپنے ڈرامے ’دلبر‘ میں یکطرفہ محبت کے حوالے سے میں نے لکھا ہے کہ یہ وہ روزہ ہے جس کی افطاری نہیں ہوتی۔‘

عشق مجازی اور عشق حقیقی میں کیا فرق ہے؟

معروف ڈراما نگار نے اپنی گفتگو کے دوران عشق مجازی اور عشق حقیقی کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا۔ خلیل الرحمان قمر کا ماننا تھا کہ انسان کو لاشعوری طور پر علم ہوتا ہے کہ اس نے 7 ارب کی آبادی میں سے ایک شخص کو چن لیا ہے۔ عشق کرنے والے کے لیے وہی شخص دنیا کا سب سے خوبصورت شخص ہوتا ہے۔ انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا لیکن سب سے خوبصورت تو خدا ہے اور ہم اس شخص میں اپنے رب کو ڈھونڈتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عشق مجازی اور عشق حقیقی 2 الگ چیزیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محبت ہمیشہ مخالف صنف سے ہوتی ہے۔ ہم ایک غلطی کرتے ہیں جب کہتے ہیں کہ میری ماں مجھ سے بہت محبت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون سی ماں ہے جو اپنی اولاد سے محبت نہیں کرتی۔ ماں کی محبت، محبت نہیں بلکہ فطرت ہے اور فطرت کو نبھانا نہیں پڑتا جبکہ محبت کو نبھانا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں