میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، اس بات کو پھیلا دیں، سابق کھلاڑی سعید انور

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور مایہ ناز اوپنر سعید انور نے اپنے مداحوں کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں لہٰذا وہ ایسے اکاؤنٹس سے چلنے والی خبروں اور معلومات کو سچ نہ مانیں بلکہ انہیں مسترد کردیں۔

پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سابق پاکستانی اوپنر سعید انور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سعید انور لوگوں کو اپنا پیغام دے رہے ہیں۔ راشد لطیف نے سعید انور کے نام پر بنے جعلی ایکس اکاؤنٹ @ImSaeedAnwar کو بھی ختم کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی طلاقوں کی ذمہ دار خواتین ہیں، سابق کرکٹر سعید انور اپنے بیان پر تنقید کی زد میں

اپنے ویڈیو پیغام میں سعید انور نے کہا، ’اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت دین عطا فرمایا ہے جس میں اس نے دنیا و آخرت کی ہر کامیابی رکھی ہے، اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ میرا امتی ہر گناہ کرسکتا ہے لیکن جھوٹ نہیں بول سکتا اور دھوکا نہیں دے سکتا، جھوٹ انسانی فطرت ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ میں جھوٹے کو ہدایت نہیں دیتا۔‘

سعید انور نے اپنے پیغام میں کہا، ’میرے نام سے کچھ لوگوں نے فیس بک، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں اور نجانے کون کون سے الٹی سیدھی خبریں لوگوں کو بتا رہے ہیں۔‘

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی ایسی خبریں دیکھے انہیں سچ نہ مانے اور مسترد کردے کیونکہ میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ان کا یہ پیغام پھیلا دیں تاکہ اس جھوٹے شخص کی پکڑ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میچ فکسنگ کے الزامات پر کھلاڑیوں سے قرآن پاک پرحلف لیا، سابق کپتان انتخاب عالم

انہوں نے کہا کہ 3 قسم کے ایمان ہیں، گناہ کو دیکھ کر ہاتھ سے روکنا، اتنی قدرت نہ ہو تو زبان سے روکے اور اگر زبان سے بھی نہ روک سکے تو دل میں برا جانے، اس کے بعد کوئی ایمان نہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ ان کے نام سے جھوٹے اکاؤنٹس بنانے والے کو پکڑیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز