ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کردیا۔ یہ پیش رفت اہل خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کروانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ کارساز روڈ پر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے معاف کرنے کا حلف نامہ عدالت میں جمع کروایا تھا۔ اس پر عدالت نے ملزمہ نتاشہ کی اقدامِ قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کارساز ٹریفک حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ نتاشا کو بری کردیا
نتاشا کو بری کرنے کے معاملے پر صارفین سیخ پا ہو گئے اور ان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں نے پاکستان کا کیا حال کر دیا ہے جہاں پر انصاف نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی، امیر تو انصاف خرید کے بری ہو گئے لیکن غریب کیا کرے گا؟
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اس امیر زادی نتاشا کی جگہ کوئی غریب ہوتا تو 3 قتل کرنے کے جرم میں اب تک پھانسی پر چڑھ چکا ہوتا لیکن نتاشا نے دن ڈھاڑے اپنی کروڑوں کی گاڑی غریبوں پہ چڑھا کر اُن کو قتل کر دیا اور 2 ماہ سے پہلے آج بری ہو کے گھر جا رہی ہے۔
واہ میرے پیارے پاکستان تیرا کیا حال کر دیا ان چوروں ڈاکوؤں بیغیرتوں نے جہاں پر انصاف نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی۔ 💔
امیر تو انصاف خرید کے بری ہو گئے لیکن غریب کیا کرے گا؟
اگر اس امیر زادی نتاشا کی جگہ کوئی غریب ہوتا تین قتلوں کے جرم میں اب تک پھٹے چڑھ چکا ہوتا لیکن نتاشا نے دن… https://t.co/RYTtetWueb— Tabraiz Chaudhry (Tazz) (@TazzChaudhryPTI) October 31, 2024
سارہ نامی صارف نے کہا کہ نتاشا نے جن کو کچلا وہ کیڑے مکوڑے تھے اس لیے نتاشا رہا ہو گئی۔
نتاشہ نے جن کو کچلا وہ کیڑے مکوڑے تھے۔اس کیئے نتاشا رہا ہو گئی۔
جبکہ قاضی فائر عیسیٰ بادشاہ کا خاص درباری تھا اس لیے اس پر نعرے بازی پر ایکشن کی تیاریاںیہ تصویر پاکستان کے نظام انصاف پر دھبہ ہے pic.twitter.com/RMGpt4IuBw
— SaRa🦋 (@Barfi_hun_yar) October 31, 2024
شانی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’قانون ہو تو ایسا‘ کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت کےدوران ملزمہ نتاشا پیش نہیں ہوئیں اور بعد ازاں عدالت نے متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے ملزمہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
قانون ہو تو ایسا 😡
کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت کےدوران ملزمہ نتاشہ
پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے انہیں فوری طور پر طلب
کیا۔ بعد ازاں عدالت نے متاثرین کےحلف نامے قبول
کرتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ ملزمہ
نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ زیر… pic.twitter.com/4H6nzqR0HJ
— Shani (@FearlessWolfess) October 31, 2024
یاد رہے کہ 20 اگست 2024 کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھی، والد نے اسے پاپڑ فروخت کر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔
حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔