ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی کمانڈر جنرل سمیت 2 افراد ہلاک

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک جنرل اور پائلٹ شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، ایرانی سرکاری میڈیا نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کا الٹرا لائٹ گائروپلین پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں جنگی کارروائیوں کے دوران حادثہ کا شکار ہوا، جہاں ایک حملے میں 10 ایرانی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایرانی فوج عسکریت پسندوں کیخلاف 26 اکتوبر سے آپریشن میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کا انتقال: ’شاید حقیقت وہ نہیں جو بظاہر نظر آرہی ہے‘

ہیلی کاپٹر حادثہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر سرکان میں پیش آیا، ہلاک شدگان کی شناخت گلستان صوبے کے نینویٰ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل حامد مازندرانی اور آئی آر جی سی کی زمینی فورسز کے پائلٹ حمید جنداغی کے طور پر کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دیگر کو گرفتار کیا ہے، سیستان بلوچستان کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں اور یہ ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی ایک حادثہ میں اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب رواں برس مئی میں ان کا ہیلی کاپٹر ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، ان کی اس حادثاتی موت کے باعث ملک میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

انتہائی قدامت پسند تصور کیے جانیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ اس وقت کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور 6 دیگر افراد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟