پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے قومی کرکٹرز کو میچ میں سخت محنت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ’شاباش پاکستانی ٹیم‘۔
Well done Pakistan Team for fighting a tough match against Australia! You boys gave it your all and fought in the best possible way. It’s only the first match, and we’re confident you’ll make us proud. Keep pushing! 🇵🇰
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 4, 2024
یہ بھی پڑھیں پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ سیریز کا پہلا میچ تھا، امید ہے کہ ٹیم کم بیک کرے گی اور ہمارا سر فخر سے بلند کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم آسٹریلیا نے یہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 33.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ فخر زمان نے خود نہیں لکھی، وسیم اکرم
آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔