وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بصارت سے محروم حافظ قرآن کو کیا تحفہ دیا؟

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بصارت سے محروم حافظ قرآن و نعت خواں کو گاڑی تحفے میں دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حافظ محمد علی کی آواز بن گئیں اور ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں نئی گاڑی تحفے میں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبیعت ناساز ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسپتال منتقل

وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اورخود دروازہ کھول کر اسے سیٹ پر بیٹھنے میں مدد دی ،حافظ محمد علی نابینا کرکٹر اور نعت خواں بھی ہیں۔

حافظ محمد علی گوگل پر کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں، محمد علی نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے شوق اور لگن سے اردو اور انگلش زبان میں مہارت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر تشدد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوٹس لے لیا

والد سے دور رہنے کی وجہ سے حافظ محمد علی اداس رہتے تھے، چند ہفتے قبل انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا، وزیرِ اعلیٰ نے ان کی ضرورت اور خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں گاڑی کا تحفہ پیش کیا۔

’مریم نواز ہمارے لیے ماں جیسی ہیں‘

حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ’وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واقعی ہمارے لیے ماں جیسی ہیں، اتنا احساس تو صرف ماں ہی کرسکتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ انہیں دوسروں کی حقیقت کا پتا ہے، اس لیے روز اول سے ہی وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سپورٹر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp