پارٹی قیادت نے ہمارا سودا کیا، سینیٹر اورنگزیب کھچی کا پی ٹی آئی لیڈرشپ پر الزام

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٗئی) کے منحرف رکن سینیٹر اورنگزیب کھچی نے پارٹی قیادت پر ان کا سودا کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب کھچی نے کہا کہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کیے ہیں۔ ’اللہ تعالی مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، جو ہمارے دوست یہ بات کررہے ہیں کہ میں نے پیسے لیے ہیں، میں ان کے ساتھ رہا ہوں ان کو بددعا تو نہیں دے سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ انہوں نے ہمارا سودا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کتنے ارکان پارلیمنٹ لاپتا ہیں؟

اورنگزیب کھچی نے کہا کہ یہاں پر اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہورہا ہے، یہ ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ سب جانتے بُوجھتے ہوئے آنکھیں پھیر رہے ہیں، اور یہ بات حقیقت ہے کہ ہماری پارٹی کی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا ہے۔

’میں نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے سے روکا‘

انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈران مجھے داد دیں، اس دن ہماری پارٹی کا بڑا فارورڈ بلاک بن رہا تھا، جس کو میں نے رکوایا ہے، وہ لوگ یہاں موجود نہ ہوں یا ہوں لیکن میں کسی کی عزت خراب نہیں کرنا چاہتا، کیوں کہ یہ ان کا وتیرہ ہے کہ شور مچا کر اپنی بات ادھر اُدھر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے منحرف ارکان کون سے ہیں، ان کا کیا مستقبل ہوگا؟

’پی ٹی آئی کو ایک لاکھ ووٹوں تک محنت سے پہنچایا‘

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہت بڑی جماعت ہے، لیکن جب پی ٹی آئی میرے مقابلے میں الیکشن لڑتی تھی تو وہ اڑھائی ہزار سے زائد ووٹ نہیں لیتی تھی، ہم 90 ہزار ووٹ لیتے تھے، آںے والے وقت میں ہمارے حلقے کی عوام جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا، ہم نے محںت سے پی ٹی آئی کو 2،اڑھائی ہزار سے ایک لاکھ ووٹوں تک پہنچایا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ملکہ الزبتھ کا عالیشان سفارتی اصول جس کے صدر ٹرمپ بھی معترف

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ