امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے ووٹ ڈال کراپنی رائے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات کے 5 مراحل کونسے، دلچسپ معلومات

ٹیکساس میں ہیرس کاؤنٹی کلرک آف کورٹ آفس نے بتایا کہ ناسا کے خلابازبچ ولمور، سنی ولیمز اور ڈان پیٹیٹ نے انتخابات کے دن سے ایک روز قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے اپنا ووٹ ڈالا۔

ہیرس کاؤنٹی کے 12 لاکھ سے زیادہ ابتدائی ووٹرز میں شامل خلابازوں نے انتخابات کے دن انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں حب الوطنی پر مبنی موزے دکھائے۔ ان میں سے 2 خلابازوں نے موزے پہن رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہمیں ’امریکی ہونے پر فخر ہے‘۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات، پاکستانی وقت کے مطابق نتائج کب تک آنا شروع ہوں گے؟

خلا سے ووٹنگ ناسا کے نیئراسپیس نیٹ ورک کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے، جو خلائی اسٹیشن اور مشن کنٹرول کے درمیان دیگر ڈیٹا کے تبادلے کی طرح آئی ایس ایس سے زمین پر بیلٹ منتقل کرتا ہے۔

آئی ایس ایس کی جانب سے 13 ستمبر کو ایک نیوز کانفرنس میں ولیمز نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ایک بہت اہم ذمہ داری ہے جو بطور شہری ہم نبھانا چاہتے ہیں اور میں خلا سے ووٹ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘