نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی پر کیے جانے والے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت امریکا کی سب سے اہم شخصیت ہیں، نارتھ کیرولائنا میں طوفان کے بعد عوام کے اصرار پر ایلون مسک سے رابطہ کرکے اسٹار لنک کی سہولت فراہم کروائی جس نے کافی زندگیوں کو بچانے میں مدد دی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ایلون مسک نے امریکی انتخابات کے لیے ایکس کا لائک بٹن تبدیل کیا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یلون ایک خاص آدمی ہے جو انتہائی ذہین بھی ہے، ہمیں ان کی حفاظت کرنا ہے ہمارے پاس ایسے افراد زیادہ نہیں ہیں۔
انہوں اپنے خطاب کے دوران اپنے خاندان خاص طور پر اپنی اہلیہ میلانیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر میدان مار لیا ہے۔ ٹرمپ 277 ایلکٹرول ووٹس حاصل کرنے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔