’ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیتیں گے‘ دریائی گھوڑے کی پیشگوئی درست ثابت

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق تھائی لینڈ کے ایک دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔

تھائی لینڈ میں دریائی گھوڑے کے ایک بچے نے صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کر کے بین الاقوامی توجہ حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کملا ہیرس انتخاب جیتیں گی‘ مشہور مؤرخ کی پیشگوئی غلط ثابت

یہ پیشگوئی تھائی لینڈ کے صوبہ چونبوری میں کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر کے منتظمین نے شیئر کی تھی۔ پیشگوئی کرنے کے لیے مو ڈینگ نامی دریائی گھوڑے نے تربوز کے دو کیک کے درمیان انتخاب کیا، دونوں کیک پر ایک صدارتی امیدوار کا نام لکھا تھا۔

دریائی گھوڑے نے جس تربوز کا انتخاب کیا اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 47ویں منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے کیریئر پر ایک نظر

ایکس پر ایک صرف نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مو ڈینگ کو لگتا ہے کہ ٹرمپ کو فتح حاصل ہوگی، تو پھر ہم بحث کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

صارف نے یہ بھی کہا کہ کیک اور پراعتمادی، جیت کے لیے اس سے بہتر کومبو اور کیا ہوگا۔

اب امریکا کے صدارتی الیکشن ہوچکے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ واضح اکثریت سے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی