اسلام آباد کی حدود میں واقع تھانہ لوہی بھیر پولیس نے جڑواں شہروں میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد واردا توں میں مطلوب منظم گینگ کے 2 ارکان گرفتار لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پبلک پارک میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو دھر لیا
ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی، غیر ملکی کرنسی ،قیمتی مو بائل فون، لیپ ٹاپ اور مو ٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان قبضے سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی ، غیر ملکی کرنسی ، مو ٹر سائیکل وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں جمیل خان اور عبداللہ شامل ہیں۔
ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، غیر ملکی کرنسی ، مو بائل فون اور لیپ ٹاپ اور مو ٹر سائیکل چھینیں کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد پولیس کی فل ڈریس ریہرسل
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔