بادشاہی مسجد میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم کیسے گرفتار کیا گیا؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بادشاہی مسجد سیر کے لیے آئی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن کرواتے ہوئے گرفتار کروا دیا۔خاتون نے 15پر کال کر کے بتایا کہ ملزم میرا اور فیملی کے ساتھ آئی خواتین کا پیچھا کر رہا ہے۔روکنے پر چھوٹی بہن کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر بھجوایا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی و ہراسانی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

ترجمان ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق خواتین کسی بھی عوامی مقام پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو فورا 15 پر کال کریں۔

خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp