پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے یہ اعلان پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے عزم اور اربوں روپے کے انعامی پیکیج کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز

پیکیج کے تحت ساڑھے 12 تا 25 ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے 1000 لینڈ لیولرز مفت دیے جائیں گے، 25 ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000 گرین ٹریکٹر بالکل مفت ملیں گے۔

گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے، گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز اسکیم کے لیے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر کا ل یا متعلقہ محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ کا اجرا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک ہزار ٹریکٹر دینے کا بھی اعلان

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورا ساتھ دیں گے، کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ان کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے، گندم کی کاشت پر کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور ادویات مہیا کی جارہی ہیں، چند ماہ میں کاشتکاروں کے لیے ریکارڈ منصوبے شروع کیے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

صبا فیصل کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے

صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟