2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالی سال 2024 میں 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق، 6 نومبر تک 52 لاکھ 15 ہزار 951 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے گوشواروں میں 76 فیصد یعنی 22 لاکھ 56 ہزار کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں 29 لاکھ 59 ہزار 774 ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔

یہ بھی پرھیں: حکومت کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کے مطابق، رواں برس گوشواروں کے ساتھ 132  ارب روپے سے زائد کے ٹیکس بھی جمع ہوا جو گزشتہ سال کے 77 ارب کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ٹیکس ہے۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، مجموعی ٹیکس گوشواروں میں ایسے افراد کی شرح 39 فیصد سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کیے جانے کی خبر بے بنیاد ہے، ایف بی آر

واضح رہے کہ یکم نومبر کو ایف بی آر نے مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر سے آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے پہلے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت 30ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن اسے بھی 14اکتوبر اور پھر 31اکتوبر کو 2 بار بڑھایا گیا۔

31 اکتوبر کی تک ایف بی آر کو 50 لاکھ روپے سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے، جو گزشتہ سال کے اسی وقت کے 28 لاکھ گوشواروں کے مقابلے میں 77.47 فیصد زیادہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟