چیمپیئنز ٹرافی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں کریں گے۔ تمام ممالک پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہی، لیکن بھارت ہمیشہ کھیل میں سیاست کو لے کر آجاتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کوئی دستاویز دے گا تو دیکھیں گے، میڈیا پر تو کافی عرصے سے چل رہا ہے لیکن دستاویز آئے گی تو حکومت سے بات کریں گے، کوئی بھی کھیل ہو دنیا میں سیاست سے صاف ہونا چاہیے۔ امید ہے آئی سی سی جلد شیڈول کا اعلان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تیاریاں بھرپور ہیں، انشااللہ کامیاب ایونٹ کا انعقاد کریں گے۔ کوئی بھی دستاویز آئے گی تو حکومت کے پاس لے کر جائیں گے، جو بھی فیصلہ حکومت کرے گی اس پر ہی عمل درآمد کریں گے۔ ہم کافی عرصے سے اچھا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کن شرائط پر پاکستان آنے پر تیار ہوا ؟

بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ملکوں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک طویل عرصے سے بھارت کا مؤقف رہا ہے اور اسے تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ بی سی سی آئی نے پی سی بی کو خط لکھا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے میچ دبئی منتقل کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارتی حکومت سے مشاورت کے بعد اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ پی سی بی نے بی سی سی آئی کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ہندوستان ہر میچ کے بعد چندی گڑھ یا دہلی واپس جا سکتا ہے، تاہم تمام آپشنز کو مسترد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

یہ بات تو واضح ہے کہ بھارت سیاسی اور سیکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے ہی نہیں کیونکہ پاکستان ایک طویل عرصے سے بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے۔

واضح رہے چیمپیئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان