جسٹس فائز عیسیٰ پر حملہ، 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل، حوالگی کا مطالبہ

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے لیے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبہ عبدالمجید کا نام بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp