کچلاک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچلاک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، آپریشن میں 1 دہشتگرد بھی ہلاک ہوا ہے۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کوئٹہ کی تحصیل کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں دہشت گردوں کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) اور فرنٹیر کارپس (ایف سی) کی جانب سے مشترکہ آپریشن عمل میں لایا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشت گرد اور شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی ہیں جہاں شہید اہلکاروں کے جسد خاکی ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن مکمل کر کے دہشتگروں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کو مسمار کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آپریشن میں 4پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔

وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قوم اور حکومت کا مشترکہ عزم ہے۔ سیکیورٹی فورسز عزم و استقلال کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ حکومت شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور دیکھ بھال کا فرض پورا کرے گی۔

4 اہلکاروں کی نماز جنازہ

کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 4 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟