چیف جسٹس پاکستان کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد کم کرنے کے لیے پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ہفتے میں دائر اور نمٹائے جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں انسداد دہشتگردی کے 2273 مقدمات زیر التوا، چیف جسٹس کی ججز کو فوری انصاف کی فراہمی کی ہدایت

سپریم کورٹ میں کیسز کی 5 نومبر تک کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 302 مقدمات دائر ہوئے جبکہ کل 679 مقدمات کی سماعت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں 377 مقدمات نمٹائے گئے، 5  نومبر کے روز 38 مقدمات دائر ہوئے جبکہ کل 220  مقدمات نمٹائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: 97 ارب روپے کے زیر التوا ٹیکس مقدمات فوری نمٹانے کے لیے اقدامات کا آغاز

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اب زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 رہ گئی ہے، اس سے قبل زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی