بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل رکھنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور تقریر کرنے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر درج مقدمہ خارج کرنے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بلوچستان میں کوئی دوسرا مقدمہ درج نہیں۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ سے مقدمات کی تفصیلات طلب کی جس پر وکیل نے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی ۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل رکھنے کا حکم برقرار رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp