’مناسب تاریخ پر جلد چین کا دورہ کروں گا‘ صدر آصف علی زرداری کا چینی ہم منصب کو جواب

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کے خیر سگالی کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد چین کا دورہ کریں گے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر کے خط میں خیرسگالی کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے خیرسگالی کے پیغام سے وہ متاثر ہوئے ہیں، وہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کریں گے، دورے سے دونوں ممالک کے دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ چند دن قبل چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش اور صدر زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں‘، چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا بھی اعادہ کیا، انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف علی زرداری

جھگڑا، ریڈ کارڈ اور پھر اپ سیٹ، انگلش پریمیئر لیگ میں یونائیٹڈ کیخلاف ایورٹن کی فتح

2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک