’آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں‘، چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی صدر نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہاکہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک سے دونوں ممالک نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ پاکستان اور چین نے بنیادی مفادات کے معاملے میں ایک دوسرے کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر زرداری کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب صدر مملکت آصف زرداری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر مملکت سے عہدے کا حلف لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم عروج پر، اقتدار کا تاج کس کے سر سجے گا؟

این ایف سی ایوارڈ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات، پیشرفت ہونی چاہیے، طارق چوہدری

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

ویڈیو

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے