پاکستان میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں کاروں کی فروخت میں سالانہ 112 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو آٹو موٹیو سیکٹر کی نمایاں بحالی کا ثبوت ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں زبردست اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں امپورٹڈ گاڑیوں کی مقامی فروخت پر پابندی کا امکان

’گزشتہ سال کی اسی مدت میں 27,162 یونٹس کے مقابلے میں رواں برس 40,693 یونٹس فروخت ہوئے، صرف اکتوبر 2024 میں، فروخت شدہ گاڑیوں کی تعداد 13,108 تک بڑھ گئی، جو اکتوبر 2023 میں فروخت ہونے والی 6,180 گاڑیوں کے مقابلے میں 112 فیصد اضافہ ہے۔‘

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مہنیوں کے حساب سے ستمبر 2024 میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا، مزید برآں رواں برس اکتوبر  میں 137,693 موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا شرح سود میں کمی سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا؟

ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 1,733 یونٹس کی فروخت کے ساتھ ملک میں ٹریکٹر کی فروخت میں بھی 61 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ آٹوموٹیو سیکٹر میں مجموعی طور پر مضبوط کارکردگی کا مظہر ہے۔

گزشتہ برس یعنی 2023 کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کمی دیکھی گئی، جب کہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کیا شرح سود میں کمی سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا؟

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2023 تک پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 20,983 کاریں فروخت کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہیں۔

2022  کی پہلی سہ ماہی کے دوران کل 35,002 یونٹس فروخت ہوئے، ستمبر 2023 میں ملک بھر میں 8,312 یونٹس فروخت کیے گئے، ستمبر 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

ستمبر 2022 میں 11,288 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اگست کے مقابلے ستمبر 2023 میں فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں 7,579 یونٹس فروخت ہوئے جو ستمبر میں بڑھ کر 8,312 ہو گئے تھے۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ پاک سوزوکی نے پہلی سہ ماہی میں 10,946 یونٹس فروخت کیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے 16,639 یونٹس سے 34 فیصد کم ہیں، پہلی سہ ماہی کے دوران انڈس موٹر کے 4,511 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو کہ سال 2022 میں 8,868 کے مقابلے میں 49 فیصد کم تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp