پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان اب پاکستانی مارکیٹ کو الوداع کہنے جارہی ہے کیوں کہ پاک سوزوکی نے اس منی وین کو دوسرے ماڈل سے بدلنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے 5 ماہ میں کتنی سوزوکی گاڑیاں فروخت ہوئیں؟

پچھلی ساڑھے 3 دہائیوں کے دوران سوزوکی بولان کا پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کا متاثر کن ریکارڈ ہے۔ کثیر تعداد میں مسافر لادنے ہوں یا کوئی اور کمرشل استعمال اس گاڑی نے اپنے مالکان کا اپنی ’ہمت‘ سے زیادہ ساتھ دیا۔

مقامی طور پر خصوصاً پنجاب میں ’کیری ڈبہ‘ کے نام سے مشہور سوزوکی کی یہ منی وین ایک اور مقبول ترین گاڑی سوزوکی مہران کے بعد پاکستان میں بند ہونے والی دوسری گاڑی ہے۔

سوزوکی بولان کی آخری کھیپ کی تصاویر آن لائن منظر عام پر آئیں اور اس گاڑی میں کے حوالے سے پاکستانیوں نے پرانی یادیں بھی تازہ کیں۔

اس کا آخری چیسس نمبر 01151691 ہے۔ ملک کی سب سے قدیم کار ساز اور بولان بنانے والی کمپنی سوزوکی نے بھی 800 سی سی ’کیری ڈبہ‘ کو بند کرنے کی تصدیق کی ہے۔

’کیری ڈبہ‘ بند کرنے کی وجہ

کمپنی نے بولان کو اس کے پرانے ڈیزائن اور حفاظتی خصوصیات کی کمی کی وجہ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس گاڑی کی فروخت میں بھی کمی آگئی تھی اور خریداروں میں چنگان کاروان جیسی جدید متبادل گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا۔

بولان کی جگہ سوزوکی ایوری

سوزوکی نے پہلے بتایا تھا کہ ایوری بولان کی جگہ لے گی اور اس کے حالیہ ماڈل میں سے ایک کو ایک حالیہ آٹو شو میں پیش کیا گیا تھا۔

درآمدی چیلنجوں کی وجہ سے ہر ماڈل کی لانچ میں تاخیر ہوئی اور توقع ہے کہ یہ اکتوبر کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔

پاکستان میں بولان کی قیمت

سوزوکی بولان وی ایکس یورو II اور سوزوکی بولان کارگو وین یورو II کی قیمت پاکستان میں بالترتیب 19 لاکھ 40 ہزار روپے اور 19 لاکھ 44 ہزار روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز