طلاق نے سابق اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کیا، عامر خان

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ طلاق نے ان کے اور سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے تعلقات کو متاثر نہیں کیا۔

عامر خان نے حال ہی میں ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ طلاق نے ان کے اور سابقہ اہلیہ کے ساتھ پیشہ وارانہ یا ذاتی تعلقات کو بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں لیکن بطور انسان ایک دوسرے سے دور نہیں جا رہے اس لیے انہیں کبھی کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی خاص طور پر اپنے کام کے حوالے سے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

عامر خان نے مزید کہا کہ طلاق ایک الگ موضوع ہے لیکن وہ اور کرن ایک دوسرے کے ذہنوں پر بھروسہ کرتے ہیں اس لیے وہ تخلیقی طور پر اچھا کام کرتے ہیں۔ اس بات پر کرن راؤ نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ کرن ماضی میں بھی عامر خان کے بارے میں کہہ چکی ہیں کہ وہ حقیقی طور پر ان بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں جن کے ساتھ آپ تخلیقی کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نےعامر خان کے ساتھ اپنی طلاق کو غیر معمولی قرار دیا تھا۔

واضح رہے عامر خان اور کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے سال 2021 میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ 16 سالہ ازدواجی رفاقت کے خاتمے کے بعد بھی دونوں کے درمیان پیشہ وارانہ معاملات اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کے حوالے سے اشتراک عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ