شوہر کی دوسری شادی پر اعتراض نہیں، حرا سومرو

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈرامہ تیرے بن سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو عورت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور بیوی کی تمام ضروریات پوری کر رہا ہے تو عورت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر ان کے شوہر دوسری شادی کرتے ہیں تو انہیں تکلیف ہو گی جس پر وہ کہتی ہیں انہیں کیوں تکلیف ہو گی، حرا سومرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کو اجازت دی ہے کہ اگر ان کو لگے تو وہ دوسری شادی کر لیں لیکن حرام کام میں نہ پڑیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی نیت ٹھیک ہے تو آپ 4 شادیاں کر لیں چاہے شادی کرنے کی کوئی وجہ ہو یا نہ ہو۔ اگر ایک آدمی قانون کے تحت سب کر رہا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد کسی طرف مائل ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ حرام کام کرنے کی بجائے حلال راستہ اپنا لیں، اداکارہ نے کہا کہ عورت ذہنی طور پر زیادہ مضبوط ہوتی ہے اس لیے اگر وہ 4 بار شادی کرتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حرا سومرو شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ اداکاری سے قبل ہی وہ ایک بچی کی ماں بن چکی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق کیریئر کے آغاز میں جہاں مداح ان کی شادی سے بے خبر تھے، وہیں انڈسٹری کے بہت سارے افراد کو بھی ان کی شادی اور بچوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں تھی اور زیادہ تر لوگ انہیں غیر شادی شدہ سمجھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی سیاسی صورتِ حال کیسے پاکستانی فری لانسرز اور کمپنیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے؟

نہال ہاشمی کے گورنر سندھ بننے سے صوبے اور کراچی کی سیاست میں کیا تبدیلی آئے گی؟

ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب 28 اپریل کو منعقد ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

کوئٹہ: رمضان المبارک کی راتوں میں کس قسم کی محفلیں سجتی ہیں؟

ویڈیو

پشاور کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا مینیو: مچھلی، چھوٹا گوشت، پلاؤ، مگر یہ سب ممکن کیسے ہوتا ہے؟

کوئٹہ: رمضان المبارک کی راتوں میں کس قسم کی محفلیں سجتی ہیں؟

خطے کے دفاع کے لیے پاکستان، مصر اور ترکیہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، سفارتکار جاوید حفیظ

کالم / تجزیہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ