گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، دلہن معجزانہ طور پر محفوظ

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے علاقے استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے اور دریا میں گرگئی ہے، جس میں 25 افراد سوار تھے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زندہ بچ جانے والی دلہن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ کوسٹر استور کے علاقے پریشنگ سے بارات لے کر چکوال جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حادثے کے باعث قریب ترین اسپتال اور گلگت سب ڈویژن جگلوٹ میں سول اسپتال کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر کو تھلیچی پل کے قریب حادثہ پیش آیا اور دریا میں جاگری۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے، زخمی حالت میں ملنے والی دلہن کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کے مقام پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ کوسٹر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پھسل کر کھائی میں جا گری۔

ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے، تاہم یہاں کے دشوار گزار راستے اور کھائی کی گہرائی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، لیکن ہم لاپتا افراد کی تلاش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔

ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاشوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، اور جائے حادثہ پر ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق

حادثے کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے افراد غم میں مبتلا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ