پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، جس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، ان دنوں پنجاب بھر میں اسموگ کا راج ہے اور یہ مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے۔
صوبے کے بیشتر شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے بیشتر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دکانوں کو بھی جلد بند کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آؤٹ ڈور شادی کی ایک تقریب دیکھی جا سکتی ہے جس میں شدید اسموگ کی وجہ سے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ شادیوں پر بھی اثرانداز، پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف اے این ایس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں آیا تھا لیکن ایونٹ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، ان کا کہنا تھا کہ جتنی اسموگ ہے اس میں چھپن چھپائی بھی کھیلی جا سکتی ہے۔
سموگ میں آؤٹ ڈور شادیوں کی صورتحال کچھ یوں ہے pic.twitter.com/e1SJUv9MUr
— Ans (@PakForeverIA) November 12, 2024
لائبہ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو جنیوا میں سب نظر آ رہا ہے۔
مریم کو تو جینوا میں سب نظر آ رہا ہے https://t.co/SfYbQisJA3
— LaibaMalik (@Ferozan7) November 12, 2024
ایک صارف نے کہا کہ شادی کی تقریب اوپن ایئر کرانے کا کس نے کہا تھا جب معلوم ہے کہ ہر سال اسموگ کے باعث حالات مزید بدتر ہو جاتے ہیں۔
کس پاگل نے کہا تھا اوپن ائر کرنے کو۔۔۔ پتہ ہے ہر سال بد سے بدتر حالات ہوتے جا رہے ہیں سموگ کے۔۔۔
— Şคrค คlงi (@vibeswith_sara) November 12, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اتنی اسموگ ہے لیکن رکنا پھر بھی نہیں ہے۔
Rukna phr bhi nae hai
— RajaWhite (@RajaWhite_86) November 12, 2024
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ سے نمٹنے کے لیے 10 سالہ پالیسی کی تشکیل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے آئندہ برس سے نومبر، دسمبر، جنوری میں شادی کی تقریبات پر یکسر پابندی کی تجویز پر غوروخوض شروع کردیا ہے۔