خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر نواز شریف کا سخت ردعمل

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاکہ جن لوگوں نے خواجہ آصف کے ساتھ یہ حرکت کی ان کے نصیب میں ہی یہی کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں لندن میں وزیردفاع خواجہ آصف کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کی تربیت اور گرومنگ ہی ایسے کی گئی ہے کہ لوگوں کے پیچھے دوڑنا اور بھاگنا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جنہوں نے ہر دور میں ہر طرح کے حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ لندن کے دورے پر گئے ہوئے خواجہ آصف کو ایک شخص نے گالیاں دیں اور چاقو کے ذریعے حملے کی دھمکی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے، نواز شریف

خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ خواجہ آصف کی سامنے آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟