سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمباروں کے ریکروٹنگ ایجنٹ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔