سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ایک کھلے میدان میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، کئی صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان گاڑیوں پر بیوروکریٹس کے بچے ریس لگا رہے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے یہ گاڑیاں ریس کے لیے نہیں بلکہ جیپ ریلی میں انتظامی امور کی نگرانی کے لیے آئی ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مالِ مفت دلِ بے رحم۔ صارف کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس اور آئی ایم ایف کے قرضے سے خریدی گئی گاڑیوں پر بیوروکریٹس کے بچے ریس لگا رہے ہیں۔
مال مفت دل بے رحم۔۔۔۔
آئی ایم ایف کی امداد سے خرید گئیں مہنگی ترین سرکاری گاڑیوں پر غریب ملک کے امیر DC , AC صاحب کی اولادیں ریس لگاتے ھوۓ۔۔ pic.twitter.com/C8svfPwzUP— Syed Fakhar Alam Zaidi (@FakhreA53444051) November 13, 2024
وقار خان لکھتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے بچے سرکاری گاڑیوں پر ریس لگا رہے ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جیسے یہ گاڑیاں انہیں جہیز میں ملی ہوں۔
عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی گئی AC اور DC کی سرکاری گاڑیوں پر اُن کی اولادیں ریس لگاتی ہوئیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ایسے جیسے یہ گاڑیاں جہیز میں ملی ہیں انہیں۰ pic.twitter.com/NPVAKw6Mb5
— Waqar khan (@Waqarkhan123) November 14, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے۔
یہ ملک صرف اشرافیہ کا ہے
— Ali Bhai72 (@bhaiali72) November 13, 2024
جہاں کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان گاڑیوں پر ریس لگائی جا رہی ہے وہیں بعض صارفین نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ احمد نامی صارف نے لکھا کہ کوئی ریس نہیں لگا رہا بلکہ یہ گاڑیاں انتظامی امور کی دیکھ بھال کرنے والے افسران نے پارک کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاں آپ یہ کہہ سکتے ہیں یہ غریب ملک کے امیر افسران ہیں۔
بھائی ریس کوئی نہیں لگا رہا یہ تو انتظامی امور کی دیکھ کرنے والے افسران نے پارک کی ہیں۔ ہاں آپ یہ کہہ سکتے ہیں غریب ملک کے امیر افسران۔
— MUHAMMAD_bs (@AHMAD05278208) November 13, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے پہلی بات یہ کہ اس پوری ویڈیو میں ان گاڑیوں کو کہیں بھی ریس لگاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اور دوسری بات جو کہ حقیقت ہے یہ سرکاری محکمے ہیں جو جیپ ریلی کی نگرانی کرنے آئے ہوئے ہیں کیونکہ کوئی بھی ایونٹ ہوتا ہے تو اس میں بہت سے محکمے اپنا اپنا فرض نبھانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔
جھوٹ بولنے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے پہلی بات یہ کہ
اس پوری ویڈیو میں کہیں بھی ریس لگاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا
دوسری بات جو کہ حقیقت ہے
یہ سرکاری محکمے ہیں جو جیپ ریلی کی نگرانی کرنے آئے ہوئے ہیں
کیونکہ کوئی بھی ایونٹ ہوتا ہے تو اس میں بہت سے محکمےاپنا اپنا فرض نبھانے اکٹھے ہوتے ہیں— M. Siddique (@Muhamma79073458) November 14, 2024
ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو 3 سال پرانی ہے۔
بات تو ٹھیک ہے لیکن یہ ویڈیو تین سال پرانی ہے تحقیق کر لیں جناب
— Umair Riaz (@UmairRi17337511) November 14, 2024