کیا آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں؟ اگر ہاں تو اب نہ ہوں پریشان بس کچھ غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں اور پھر دیکھیں کیسے وزن کم ہوتا ہے۔
ہم ایسی غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ نہیں بناتے جن میں پروٹین یا چکنائی میں کمی کرنے کے اجزا شامل ہوں لیکن اگر انہیں خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو اضافی چکنائی کا خاتمہ باآسانی ممکن ہوسکتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
میوہ
میوہ اور خاص طور پر پستے کھانے سے وزن میں واضح کمی ہوتی ہے کیونکہ یہ خون میں چکنائی کی مقدار کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور شام کے وقت کھانے والے میٹھے اسنیکس کا اچھا متبادل ہیں۔
کافی
کافی بھی وزن میں کمی کے لیے ایک اہم غذا ہے کیونکہ یہ جسم میں چکنائی کو کم کرتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اسے دودھ اور چینی کے بنا پیا جائے۔ اکثر و بیشتر ہم اس میں دودھ اور چینی ملا کر پیتے ہیں۔
ادرک
ادرک میں بھی ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ادرک کے استعمال سے خون میں چکنائی کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
انڈے
پروٹین وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور انڈے سے پروٹٰین کی خاص مقدار حاصل کی جا سکتی ہے، انڈے میں وٹامن بی پایا جاتا ہے جس میں موجود مادہ کلین جسم میں موجود اٖضافی چکنائی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
دودھ سے بنی ہوئی چیزیں
عام طور پر دودھ سے بنی ہوئی چیزیں وزن کم کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتیں لیکن اگر ان کی ایک مخصوص مقدار غذا کا حصہ بنائی جائے تو وزن میں کمی آتی ہے۔
گریپ فروٹ
گریپ فروٹ آپ کے جسم کے اندر چکنائی کی مقدار کنٹرول کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر چھ ہفتے تک روز تین مرتبہ گریپ فروٹ کھایا جائے تو جسم میں موجود چکنائی کی مقدار مستحکم ہو جاتی ہے۔
گرین ٹی
اگر آپ وزن میں کمی چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ گرین ٹی پیا کریں کیونکہ اس میں شامل کمپاؤنڈ ای جی سی جی جسم میں چکنائی جمع نہیں ہونے دیتا۔ اگر روز صرف ایک کپ گرین ٹی پی لی جائے تو وزن میں با آسانی کمی کی جاسکتی ہے۔
پروٹین سے بھر پور غذا
اگر پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو اپنے کھانے کا حصہ بنا لیا جائے تو وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔ اس لیے ہمیں ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جن میں زیادہ سے زیادہ پروٹین ہوں جیسے مرغی اور مچھلی وغیرہ۔