24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈیل ریل کرنے کی کوشش، یہ کامیاب نہیں ہوں گے، نواز شریف

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کو ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو لوگ ملک میں پروپیگنڈا کررہے ہیں انہیں جھوٹا ہی کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے کہاکہ جو لوگ احتجاج کی کال دے رہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ کچھ روز سے لندن میں مقیم تھے، اور اس دوران وہ کچھ دنوں کے لیے سوئٹزرلینڈ بھی گئے۔

یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اب ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے واپس نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی حملہ اور پی ٹی آئی احتجاج کی کال کا رائٹر ایک ہی ہے، احسن اقبال

دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی باقاعدہ سیاسی میدان میں قدم رکھ لیا ہے، اور گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص احتجاج میں لوگوں کو نہیں لائے گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp