کراچی حملہ اور پی ٹی آئی احتجاج کی کال کا رائٹر ایک ہی ہے، احسن اقبال

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں ہونے والا حملہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی کال کا ایک ہی رائٹرہے، دشمن پی ٹی آئی کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنما ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، ایس سی او کانفرنس کا یہاں ہونا پاکستان کے لیے بڑا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی تجارت سے متعلق اچھی پیشرفت ہوسکتی ہے، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہم ہے، چینی وزیراعظم 11سال بعد پاکستان آرہے ہیں، بہترین مہمان نوازی کرکے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان کی سفارتی سطح پر  بڑی کامیابی ہے، پی ٹی آئی نے سی پیک سے متعلق  جھوٹے الزامات لگائے تھے، پی ٹی آئی ملکی ترقی کا سفر سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

’پی ٹی آئی سی پیک فیز2 کے عمل کو بھی روکنا چاہتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک کے حوالے سے جھوٹے الزامات لگائے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملکی ترقی کا سفر سبوتاژ ہو، ماضی میں بھی دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 15اکتوبر کی یلغار روکنے کے لیے ریاست پوری طاقت کا استعمال کرے گی، خواجہ آصف

’پی ٹی آئی کو شکایت ہے کہ ان کے لیڈر کو جیل میں رکھا ہوا ہے‘۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کی وجہ سے ہم بھی جیلوں میں رہے، اگر یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان باہر آئیں تو مقدمے لڑیں، دوسروں سے رسیدیں مانگنے والے اپنی تلاشی دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘