پاک فوج اور پاک نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے دریائے سندھ میں بہہ جانے مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
غوطہ خوروں کی مشترکہ ٹیم دریا میں بہہ جانے والے مسافروں کی تلاش تک آپریشن جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، دلہن معجزانہ طور پر محفوظ
واضح رہے کہ 12 نومبرکو استور تھلیچی کے مقام پر 28 افراد پر مشتمل باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں 27 افراد دریا میں بہہ گئے تھے جبکہ دلہن کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا۔
بعد ازاں ریسکیو آپریشن کے دوران 15 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم 11 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور جدید آلات سے لیس ہیں، جو سرچ آپریشن کے ذریعے لاپتا افراد کا سراغ لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں استور کوسٹر حادثہ: واحد زندہ بچ جانے والی دلہن بول پڑی
پاک فوج نے کہا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔