عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن کو ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے چند ارکان کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کے نام خط کو پاکستان نے اپنے اندورنی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کی رہائی کے لیے جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا

اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو عمران خان کی قید کے حوالے سے لکھے خط کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اقتدار کی منتقلی کے عمل میں مصروف ہے، اور یہ تصور کرنا آسان ہے کہ ایسی خط  کتابت امریکی انتظامیہ کے متعلقہ حلقوں میں قابل توجہ نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک لاحاصل کوشش سے زیادہ کچھ نہیں معلوم ہوتی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے امریکی صدر کو  ارکان کانگریس کی جانب سے  یہ دوسرا خط لکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا ردعمل

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے 46 اراکین، جن میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں پارٹیوں کے اراکین شامل ہیں، نےسبکدوش ہونے والے صدر(lame duck) جو بائیڈن کو خط لکھ کر عمران خان کی رہائی کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی سفیر پر تنقید

پی ٹی آئی کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو بھی نشانہ بنایا گیا اور ان کی ناکامی پر سوال اٹھایا کہ وہ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے خدشات کو اپنے کام میں شامل کرنے میں ناکام رہے، جس میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، انسانی حقوق کی بحالی، یا جمہوری اصولوں کے احترام کی حمایت شامل ہے۔

امریکی سفیر پر تنقید کی مذمت

پی ٹی آئی کی جانب سے امریکی سفیر پر کی جانے والی تنقید کی جواب میں بعض حکومتی ارکان نے اظہارافسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسے پیشہ ور سفارت کاروں کو نشانہ بنانا جو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کر رہے ہیں، کسی طور پر قابل قبول نہیں کہا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں