پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سوات کے خوبصورت علاقے وادی کالام میں برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد کالام کا رُخ کر رہی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کہیں بارش اور پڑنے والی برف باری نے موسم کی شدت بڑھا دی ہے۔ جب کہ دیوسائی ، برزل ٹاپ اور راما میڈوز گزشتہ 3 روز کے دوران میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

آزاد کشمیر کی دلفریب وادی نیلم میں شدید بارش اور بالائی مقامات پر برف باری سے جاگران ویلی سمیت دیگر علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ دوسری طرف شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ جبکہ ہٹیاں بالا میں برف باری کے باعث وادی لیپہ سے پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر  بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بدترین موسم سے فلائٹ آپریشن درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے، جس کی وجہ سے  کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں