نیوزی لینڈ میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، سکھوں کے جوش و خروش پر بھارت چیخ اٹھا

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ سے پہلے ہی طویل قطاریں لگ گئیں۔ کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد آج خالصتان کے قیام کے لیے نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں ہوئے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا: خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں کی شرکت، بھارت ووٹنگ رکوانے میں ناکام

آکلینڈ میں ووٹنگ کے آغاز سے قبل ہی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں، جس کی وجہ سے ریفرنڈم کا وقت ایک گھنٹا بڑھانا پڑا۔

اس موقع پر خالصتان کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی۔

خالصتان کے لیے ہوئے ریفرنڈم کا آغاز بھارت کیخلاف نعرے بازی سے ہوا، اس موقع پر سکھ کمیونٹی میں خاصا جوش دیکھنے میں آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہوئے اس ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زیادہ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ لوگوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے گھنٹوں انتظار بخوشی گوارا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خالصتانی سکھ رہنما کے قتل کا منصوبہ؛ واشنگٹن پوسٹ کے انکشافات سے بھارت میں پریشانی

اس موقع پر ووٹ کاسٹ کرنے والوں سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے وڈیو لنک سےخطاب کیا۔

تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کے اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو لاس اینجلس میں ہوگا۔

نیوزی لینڈ  بھارت تعلقات میں دراڑ

نیوزی لینڈ میں ہوئے اس ریفرنڈم پر مبصرین کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات میں دراڑ پڑ سکتی ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ کی بے چینی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریفرنڈم پر بھارتی سرکار بے چین دکھائی دی، اس حوالے سے بھارتی وزیرخارجہ نے نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کےساتھ خالصتان ریفرنڈم پربات چیت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان