بھارت نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ’ہائپر سونک میزائل‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ’ہائپر سونک میزائل‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا جو طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں ہائپر سونک میزائل کے تجربہ کو تاریخی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 2 برس مکمل

انہوں نے لکھا کہ اس میزائل تجربے کے بعد بھارت ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میزائل بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، جو 1500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، پاکستان

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا سے تجربے کے کامیاب ہونے کی تصدیق ہوتی ہے، میزائل نے درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp