آسٹریلوی براڈکاسٹر ایلن جونز مبینہ جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے تجربہ کار براڈکاسٹر اور سابق رگبی کوچ ایلن جونز کو 2 دہائیوں پر محیط مبینہ جنسی جرائم کی تحقیقات کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

83 سالہ ایلن جونز 80 کی دہائی کے وسط سے آسٹریلوی نشریات کا ایک اہم کردار رہے ہیں، جو سڈنی کے ریڈیو اسٹیشن جی بی2 اور یوای 2 اور ٹی وی نیٹ ورک اسکائی نیوز پر بااثر شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘

اپنے قدامت پسند خیالات کی بدولت مشہور ایلن جونز آخری بار گزشتہ سال نومبر میں مائیکروفون کے پیچھے بیٹھے تھے جب وہ اسٹریمنگ نیوز چینل اے ڈی ایچ ٹی وی  پر اپنا شو پیش کر رہے تھے، جہاں انہوں نے 2021 کے اواخر میں اسکائی نیوز چھوڑنے کے بعد شمولیت اختیار کی تھی۔

پیر کے روز ایک بیان میں، نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لیے کام کرنے والے اسکواڈ کے جاسوسوں نے سرکلر کوے کے شہر سڈنی کے پڑوس میں واقع پراپرٹی سے ایک 83 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں شرمندہ ہوں؟‘

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے کہا کہ یہ گرفتاری مارچ میں 2001 اور 2019 کے دوران مبینہ غیر مہذب حملوں اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسٹرائیک فورس کے قیام کے بعد عمل میں آئی ہے۔

پولیس نے گرفتار شخص کا نام نہیں بتایا، تاہم پولیس کمشنر کیرن ویب نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ یہ گرفتاری ’انتہائی پیچیدہ اور طویل‘ تفتیش کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی تعلیمی اداروں میں جنسی زیادتی و ہراسانی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

واضح رہے کہ ایلن جونز نے گزشتہ برس دسمبر میں سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی جانب سے ایک تحقیقات کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی پوزیشن نوجوانوں کو شکار کرنے کے لیے استعمال کی، اشاعت کے بعد غیر مہذب حملوں اور نامناسب طریقے سے چھونے کے الزامات کی تردید کی تھی۔

اس وقت کے ایک بیان میں، ایلن جونز کے وکیل نے ان الزامات کو ’قابل مذمت، انتہائی جارحانہ اور ان کی شدید ہتک‘ کے مترادف قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp