لاہور میں اسموگ کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے کھانے پینے کی جگہوں کے اوقات محدود کر دیے ہیں، شہری شام 4 بجے تک ہی ان جگہوں پر کھانے کے لیے بیٹھ سکتے ہیں، جبکہ پارکنگ ایریاز میں بھی یہی وقت لاگو ہوگا۔
’ٹیک اوے‘ خدمات رات 8 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں، ان پابندیوں کا مقصد بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خطرات کو کم کرنا اور عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق، یہ اقدامات موجودہ ماحولیاتی حالات اور عوام کو دھوئیں اور زہریلی فضا سے بچانے کے لیے کیے گئے ہیں، اس فیصلے پر وی نیوز نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے گفتگو کی۔
تاجروں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کھانے کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں فوڈ بزنس سے منسلک افراد کے روزگار پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔
تاجروں نے کہا کہ لاہوری عوام رات گئے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، اور یہی ان کے کاروبار کا بنیادی ذریعہ ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے، مزید جانیے لاہور سے کامران ساقی کی اس خصوصی رپورٹ میں۔۔۔