غیر قانونی تارکین وطن کی امریکا بدری، ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت آتے ہی وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔ ان کی انتظامیہ قومی ایمرجنسی کا اعلان کرے گی اور غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے لیے امریکی فوج کا استعمال کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن سے بڑے پیمانے پر ملک بدری کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن جس چیز کو انہوں نے امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام قرار دیا ہے اس کے بہت سے پہلو ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ میں نئی تعیناتیاں، وزیر خارجہ کا اہم منصب کون سنبھالے گا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں فوجی دستوں اور مقامی رہنماؤں پر انحصار کریں گے، اور ان لوگوں کے لے مہم چلائیں گے جو ان کے ملک بدری کے ایجنڈے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

تاہم، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرینٹس کی جبری بیدخلی کے لیے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کرلی ہے، سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرینٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا انٹرویو، پالیسی بیان دے دیا

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بار بار غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈی پورٹ کرنے کی بات کی تھی اور اب وہ اپنے اپنا وعدہ پورا کرنے کی تیاری میں ہیں، جس کے لیے وہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک بدر کرنے کے لیے فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟