24نومبر کا معاملہ، قوم نے سمت طے کرنی ہے، سلمان اکرم راجہ

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 24نومبر کا معاملہ عوام کے ہاتھ میں ہے، یہ معاملہ اب قوم کے ہاتھ میں ہے انہوں نے ہی سمت طے کرنی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پوری قوم کے لیے اور آئینی اصولوں کے لیے ہے۔

رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کی رات کو فراڈ ہوا تھا، ایک حاضر سروس جج اور ریٹائرڈ جج میں فرق ہوتا ہے۔ کچھ حلقوں کے کیسز ریٹائرڈ ججز کے ٹربیونلز کو بھیجے گئے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ یہ قانونی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج میں کراچی سے کتنے افراد اسلام آباد بھیجے گی؟

سلمان اکرم راجہ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، قائد کی کال ہو تو بندے صبح اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا گیا کہ اگر آپ گرفتار ہوگئے تو پارٹی سے فارغ ہوجائیں گے کیونکہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ کوئی گرفتار ہوا یا 5ہزار لوگ نہ لایا تو وہ فارغ ہے؟ انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ فرمائشی طور پر بھی گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن پتا چل جاتا ہے کہ کون فرمائشی اور کون مزاحمت کرکے گرفتار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو احتجاج نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حوالے سے پی ٹی آئی کا احتجاج نہیں روکا جا سکتا، حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطے کی خبر درست نہیں ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسی خبر احتجاج اور اس کی تیاریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟