عوام نے پیسوں کی تجوریاں نہیں بھر رکھیں، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے لین دین کے مقدمہ میں مبینہ فراڈ کے ملزم اویس مہدی کی درخواست ضمانت منطور کر لی ہے۔

لین دین کے مقدمے میں مبینہ فراڈ کے ملزم اویس مہدی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملزم کی 6 ماہ سے حراست کے باوجود انکوائری مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر محمد فیصل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

انکوائری مکمل نہیں توعدالت کیوں آئے ہیں۔

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ حکومت انہیں ایک لاکھ روپے تنخواہ دیتی ہے۔ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی بولے؛ حکومت نہیں عوام یہ تنخواہ ادا کرتی ہے۔ عوام نے پیسوں کی تجوریاں نہیں بھر رکھیں۔

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو جس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے اس کی سزا 3 سال ہے۔ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی بولے؛ ملزم 5  ماہ سے جیل کے اندر ہے تو انکوائری مکمل کیوں نہیں ہوئی۔

عدالت نے ملزم اویس مہدی کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

مکزم اویس مہدی کے خلاف چیک باؤنس ہونے پر دو مقدمات لاہور میں درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ