پاکستانی باڈی بلڈر کا اعزاز، ورلڈ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے باڈی بلڈنگ ورلڈ چیمپیئن شپ 2024 میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا اعزاز، ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سکھر کے ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے یونائیٹڈ ورلڈ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ میں ہونے والی اس چیمپیئن شپ میں اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لیا اور میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

باڈی بلڈر یوسف اعوان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات پیش آئیں تو ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر ارسلان شیخ نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔

واضح رہے کہ یوسف اعوان نے 2021 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں مسٹر سندھ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے ساؤتھ ایشیا چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp