دنیا کا سب سے مہنگا ترین کیلا، کتنے لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کی مشہور سوتھبیز نامی آرٹ کمپنی نے اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کے آرٹ کا ایک متنازعہ نمونہ (دیوار پر ڈکٹ ٹیپ سے چپکا کیلا) نیلامی میں 62لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔ دنیا بھر کے آرٹسٹ اس قسم کے آرٹ کی تشکیل کے بارے میں زیر بحث ہیں کیونکہ اس فن پارے میں کوئی آئل پینٹنگ، فوٹو گرافی، یا کوئی منفرد مجسمہ نہیں تھا بلکہ تازہ پھل کیلا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریزیو کیٹیلان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس متنازعہ آرٹ کو ایک چینی کرپٹو کرنسی کے کاروباری جسٹن سن نے بولی میں خریدا۔ جیتنے والے جسٹن سن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ صرف ایک آرٹ ورک نہیں ہے، یہ ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے۔ جو آرٹ، میمز اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔

62لاکھ ڈالرز میں فروخت ہونے والے کیلے نے آرٹ کی دنیا میں کھلبلی مچا رکھی ہے، کیونکہ ایک یا 2دن میں خراب ہوجانے والے کیلا اس وقت دنیا کا سب سے مہنگا پھل بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: اے آئی روبوٹ کی تیار کردہ پینٹنگ 10لاکھ ڈالرز میں فروخت

تاہم، 5منٹ کی تیز بولی اس وقت ختم ہوئی جب چینی نژاد کرپٹو کاروباری جسٹن سن نے جیتنے والی بولی لگائی اور 6دوسرے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہانگ کانگ سے نیلامی دیکھنے والے سن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماریزیو کیٹیلان کا کام ایک ثقافتی رجحان کی نمائندگی کرتا ہے جو آرٹ، کامیڈی اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کی دنیا کو جوڑتا ہے۔

کلائنٹس کے لیے فن پاروں کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر نظر رکھنے والے مائیکل موسیٰ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران مارکیٹ میں واپسی بڑی دلچسپ صورتحال اختیار کرچکی ہے کیونکہ اس طرح کی آرٹ کی تشکیل صرف اور صرف خوشی کا باعث ہوتی ہے۔

پھلوں کی ریڑھی سے نیلامی تک کا سفر

بدھ کی شام سوتھبی کی دیوار پر ٹیپ کیا گیا اصل کیلا دن کے اوائل میں مین ہٹن کے اپر ایسٹ سائڈ پر ایک قریبی فروٹ اسٹینڈ سے 35سینٹ میں خریدا گیا تھا۔ فروٹ اسٹینڈ کے مالک بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کا ایک کیلا اس کی اصل قیمت سے کئی ہزار گنا میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوت کے پاؤں پالنے میں: گھانا کے ڈیڑھ سالہ بچے نے خود کو دنیا کا کمسن ترین مرد مصور منوالیا

آرٹ ایڈوائزر ڈیوڈ نارمن نے کہا کہ آرٹ کی دنیا میں اس طرح کا مزاق پریشان کن ہے، اور سوتھبیز کا عملہ دکھاوا کرنے اور لطیفے سننے کے بجائے غور و فکر کرے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔

واضح رہے 64سالہ ماریزیو کیٹلان پہلے بھی اپنی منفرد اور متنازع حرکتوں کے باعث مشہور ہیں، انہوں نے 2016 میں گوگن ہائیم میوزیم کے ایک باتھ روم میں سونے کا ٹھوس ٹوائلٹ نصب کیا تھا اور ایک بار گیلری کی دیوار پر اپنے ڈیلر کو ڈکٹ ٹیپ کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن