اے آئی روبوٹ کی تیار کردہ پینٹنگ 10لاکھ ڈالرز میں فروخت

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’اے آئی ڈا‘ نامی مصنوعی ذہانت سے چلنے والے انسان نما روبوٹ کی تیار کردہ ایک پینٹنگ، نیلامی میں 10لاکھ ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہوئی۔ یہ تصویر برطانوی ریاضی دان ایلن ٹورنگ کی ہے جسے فادر آف نیو کمپیوٹنگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انسان نما روبوٹ کا اپنی تخلیق کردہ پینٹنگ کے بارے میں کہنا تھا کہ پورٹریٹ بنانے کے لیے ایلن ٹیورنگ  کی تصویر کو چننے کی وجہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی تاریخ کے سب سے گہرے مفکرین میں سے ایک کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اے آئی ڈا کا کہنا تھا کہ اس کا آرٹ ورک ایلن ٹورنگ کی گہری جذباتی اور فکری سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ اے آئی ڈا کی جانب سے تیار کردہ پورٹریٹ کا مقصد اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے اور وہاں اپنے آرٹ ورک کو پیش کرنا ہے۔

مصنوعی ذہانت مستقبل میں کیا کرے گی؟

ڈائریکٹر آف اے آئی روبوٹ اسٹوڈیو ایڈن ملر نے کہا کہ یہ نیلامی بصری فنون کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، جہاں اے آئی ڈا کا آرٹ ورک آرٹ کی دنیا اور سماجی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، کیونکہ ہم مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے دور سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

2022 میں اے آئی ڈا نے گلاس ٹون بری فسٹیول میں بلی ایلش،  ڈیانہ روس، کینڈرک لامر اور سر پال میکارٹنی کے پورٹریٹ پینٹ کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں روبوٹ نے خودکشی کرلی، سبب دلچسپ نکلا

اسی سال روبوٹ نے پلاٹینم جوبلی سے پہلے ملکہ کا ایک پورٹریٹ پینٹ کیا اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پہلا روبوٹ بن گیا جس نے پارلیمانی کمیٹی کو ثبوت دیا جس نے تخلیقی صنعتوں پر ٹیکنالوجی کے اثرات پر بحث کی۔

واضح رہے ریاضی دان ایلن ٹورنگ کا تیار کردہ پورٹریٹ اس کی تخمینہ قیمت سے 10 گنا زیادہ میں فروخت ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی انسان نما روبوٹ کا آرٹ ورک نیلامی میں فروخت ہوا ہے۔

خیال رہے تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ تکنیکی ترقی انسانیت کے لیے مثبت اور منفی دونوں طرح کے نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ ہمیں مصنوعی ذہانت کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے تاکہ اسے اچھے کام کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟